بلوچستان میں تخریب کاری دم توڑ رہی ہے،

ہم نے دہشتگردی کو کم کر دیا، شاہد خاقان عباسی تجربہ کار سیاستدان ہیں، ناقدین بھی ان کے کام کی تعریف کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 15:59

بلوچستان میں تخریب کاری دم توڑ رہی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری اب دم توڑ رہی ہے، ہم نے دہشت گردی کو کم کر دیاہے، شاہد خاقان عباسی تجربہ کار سیاستدان ہیں، ناقدین بھی ان کے کام کی تعریف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل نے کہا کہ دھرنے والے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی کر رہے ہیں، ہم انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے، وہاں پہلے تخریب کاری عروج پر تھی مگر اب دم توڑ رہی ہے، ہم نے دہشت گردی کو کم کر دیا ہے، ہم دشمنوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تجربہ کار سیاستدان ہیں، ناقدین بھی ان کے کام کی تعریف کر رہے ہیں۔