قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی، آبی وسائل، انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹیں پیش

جمعہ 17 نومبر 2017 15:59

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی، آبی وسائل، انسانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی، قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل، قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں طاہرہ اورنگزیب نے قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی، قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جون 2017کی مدت کیلئے معیاری رپورٹیں ایوان میں پیش کیں جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رانا شمیم احمد نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :