فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو اورکاروبار سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سنی دیول
تازہ ترین : 1

فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو اورکاروبار سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سنی دیول

فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو اورکاروبار سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سنی دیول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ انہیں فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو اورکاروبار سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ وہ خود کو پرانے سکول کے اداکاروں میں شمار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں فلموں کے باکس آفس پر ٹکرائو اور ریلیز کے بعد نمبر گیم سے کبھی پریشانی نہیں ہوتی یہاں تک کہ جب میرے والد دھرمیندرا فلم انڈسٹری میں سرگرم تھے اس وقت بھی اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی یہ صرف لوگوں کی تخلیق کردہ باتیں ہیں۔

فلموں کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری اور میرے والد کی فلموں نے بہت سالوں تک 100 کروڑ کا کاروبار کیا ہے ،فرق صرف یہ ہے کہ ہم نے کبھی اس وقت فلموں کے اس کاروبار کے متعلق کبھی بات نہیں کی۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:54:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎