تعلیمی پیکیج کی بحالی پیپلز پارٹی کی جیت ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوستی کو ثبوت دیا ہے ،ْ چوہدری پرویز اشرف

مسلم لیگ (ن )نے جس روش کو اپنایا ہے وو کسی صورت ان کیلئے درست نہیں ، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 17 نومبر 2017 15:54

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر تعمیرات چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیمی پیکج کی بحالی پیپلز پارٹی کی جیت ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام دوستی کو ثبوت دیا ہے ، مسلم لیگ نون کی حکومت نے جس روش کو اپنایا ہے وو کسی صورت ان کے لئے درست نہیں ، اس تمام کاوش کا سہرا صدر جماعت لطیف اکبر کو جاتا ہے ، برنالہ پل کے ٹینڈر میں کرپشن کر کے مقامی ایم ایل ائے نے تمام ریکارڈ تور دیے ہیں ، عوام آئیندہ الیکشن میں انہیں یکسر مسترد کر دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ، چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے تعلیمی پیکج دیا جسکو مسلم لیگ نون کی حکومت نے آتے ہی ختم کرنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی جوکہ عوام کی فلاح و بہبود میں ہمیشہ آگے رہی ہے عوام کے لئے اس نے اس کا بھرپور دفاع کیا اس سلسلہ میں صدر جماعت لطیف اکبر نے بھرپور کام کیا جس کا نتیجہ آج عوام کے سامنے ہے کہ عدلیہ نے بھی اس تعلیمی پیکج کو بحال کر دیا ہے جو پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید ہے انہوں نے کہا حلقہ برنالہ میں مسلم لیگ نون کے ایم ایل ائے نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں برنالہ پل کے ٹینڈر میں جس طرح دو نمبری کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی ، ہم نے اس سلسلہ مین بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت وارن کیا تھا کہ وہ ایسے کاموں سے باز رہے لیکن پھر بھی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور دوبارہ اسی شخص کو وہ ٹینڈر دیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں ہے جسے کوئی مٹا نہیں سکتا ۔