بھمبر پولیس کی کنڈ بڑیلی کے مقام پر منشیات فروش محمد اصغر کی رہائشگاہ پر چھاپہ ..
تازہ ترین : 1

بھمبر پولیس کی کنڈ بڑیلی کے مقام پر منشیات فروش محمد اصغر کی رہائشگاہ پر چھاپہ ،ْ 15بوتل شراب ، 2ڈرم پائنیربرآمد ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) بھمبر پولیس کی کنڈ بڑیلی کے مقام پربدنام زمانہ منشیات فروش و ٹھگ محمد اصغر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، 15بوتل شراب ، 2ڈرم پائنیر اور شراب کی بھٹی پکڑ لی ، منشیات فروش کی بھائی سمیت پولیس سے ہاتھا پائی ، بدمعاش اصغر گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھمبر پولیس نے بھمبر سماہنی روڈ کنڈ بڑیلی گاوں میں واقعہ بدنام زمانہ منشیات فروش و ٹھگ محمد اصغر ولد غلام ھسین کے مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں سے 15بوتل شراب ، دو ڈرم پائنیر کیمیکل اور آلات کشید سمیت شراب کی بھٹی پکڑ لی ، اس موقع پر منشیات فروش جو اپنے آپکو بری سیاسی شخصیت کا خاص آدمی ظاہر کرتا تھا اس نے اپنے بھائی سمیت پولیس سے ہاتھا پائی بھی کی عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پولیس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ چلنے دی ااور منشیات فروش اصغر کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات بند کر دیا ہے ، شہریوں اور عوام علاقہ نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص کافی عرصہ سے منشیات فروخت کرتا تھا اور خود بھی شراب بنانے کے ستھ ساتھ عوام علاقہ کے لئے ڈان بنا ہوا تھا انہوں نے ارباب اختیارات سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو ہمیشہ کے لئے اندر رکھیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:54:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :