پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں 5دسمبر اوور سیز کارکن بھرپور شرکت کریں گے‘ سلطان محمود چوہدری

جمعہ 17 نومبر 2017 15:49

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز کے رہنماسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں 5دسمبر اوور سیز کارکن بھرپور شرکت کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کی کال پر اوور سیز پاکستانی ہمہ وقت لبیک کہنے کوتیار ہیں، گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام میںبلاول بھٹو زرداری عوام کی حقیقی نمائندگی کا ثبوت دیں گے،حکومت نے جان بوجھ کر غریب کو مہنگائی کے بوجھ تلے ڈبو دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاہے سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے عوام کے جذبات مجروع کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ر اوور سیزبلاول بھٹو زرداری کے کارکن اپنے قائد کی ہر کال پر مر مٹنے کو تیار ہیں اور5دسمبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں اپنے خون کی قربانیاں دیکر ملک کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے آمروں نے اس جماعت کو سرے سے ختم کرنیکی کوشش کی مگر اس جماعت نے عوام کی محبت کی بدولت ہر دور میں اپنے پائوں پر کھڑی رہی اور عوام کی خدمت میں اپنی جان تک لڑادی۔