اسلام آباد میں 5دسمبر کو پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد میں 5دسمبر کو پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ میں لاکھوں کارکن شرکت کریں گے

سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما زاہد مغل کی بات چیت

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) سابق مشیر حکومت وپیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما زاہد مغل نے کہا ہے کہ پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں 5دسمبر کو پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام میں لاکھوں کارکن شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری ملک وقوم کے لئے امید کی کرن اور جلسہ میں مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

چکسواری ورکرز کنونشن کی کامیابی پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے۔بڑے بڑے آمروں نے اس شہیدوں کی جماعت کو ختم کرنے کیلئے ناکام عزائم کا سہارا لیا مگر وہ ناکام رہے کہ قائدین پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور خوشخالی کی سیاست کی اور ہمیشہ یہی سیاست کرتی رہے گی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زردار ی،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے اور لوگ جوک درجوق اس نظریاتی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد مغل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کی جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں اپنے خون کی قربانیاں دیکر ملک کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے آمروں نے اس جماعت کو سرے سے ختم کرنیکی کوشش کی مگر اس جماعت نے عوام کی محبت کی بدولت ہر دور میں اپنے پائوں پر کھڑی رہی اور عوام کی خدمت میں اپنی جان تک لڑادی۔انہوںنے کہا کہ تارکین وطن پاکستانی پیپلز پارٹی سے دلی لگائو رکھتے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں بیروزگاری ختم کرنے کیلئے بے پناہ کاوشیں کیں۔

مگر ان کو زیادہ دیر تک نہ ٹکنے دیا اور ڈکٹیٹرں نے بھٹو کے از عزم کو پایا تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور ان کو تختہ مشق پر لٹکا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی اور آئندہ بھی وہ عوامی محبت سے اقتدار میں آئیگی۔دوسری جانب ڈکٹیٹروں کی پیداوار حکومتیں اقتدار میں آنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھی باز نہیں آتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریے اور عقیدے کی سیاست کرتی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن اور نظریات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ قائدین پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور خوشخالی کی سیاست کی اور ہمیشہ یہی سیاست کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زردار ی،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں دن بدن ترقی کی منازل طے کررہی ہے اور لوگ جوک درجوق اس نظریاتی جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:49:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :