ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس اور برکت والا مہینہ ہے‘آپ ؐ کی آمد سے کائنات میںنور ہی نورپھیل گیا

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 15:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس اور برکت والا مہینہ ہے۔آپ ؐ کی آمد سے کائنات میںنور ہی نورپھیل گیا۔اندھیروں اور کفرکے بادل چھٹ گئے۔ میلاد مصطفی ؐعاشق رسول ہی مناتے ہیں۔حضورؐ کی دنیا میںآمد سے عورتوں کو اُنکے حقوق ملے غریبوں ،یتیموں پر شفقت کا ہاتھ رکھا ، نبی کریمؐ کی محبت اور اطاعت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔

ا لحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ سچے عاشق رسول ؐتھے وہ ہر سال میلاد مصطفی ؐکا اہتمام بڑے جوش و خروش سے کرتے تھے۔مدرسہ ہذا میں محفل میلاد مصطفی ؐکا انعقاد دسمبر کے دوسرے ہفتے کو انتہائی جوش وخروش سے کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ناظم اعلیٰ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عظیم روحانی مذہبی پیشواء الحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ نے سب سے پہلے اس مدرسہ کی بنیاد رکھی تھی۔ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اپنی عملی زندگی میں دین کی خدمت میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا میلاد مصطفیؐ عاشق رسول ؐ ہی مناتے ہیں۔اس سال بھی جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و خروش سے منائیں گئے۔انہوں نے کہا مدرسہ للبنات کی طالبات ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی محفل میلاد کا اہتمام کریں گی۔