کشمیر کو تقسیم کرنے والی کسی بھی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے

مسلم کانفرنس حلقہ چھ کے ہر دلعزیز راہنما چوہدری محمد تنویر کی بات چیت

جمعہ 17 نومبر 2017 15:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس حلقہ چھ کے ہر دلعزیز راہنما چوہدری محمد تنویر نے نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی کسی بھی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ اہل کشمیر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی والہانہ قیادت میں اپنے اسلاف کے راستے پر چلتے ہوئے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے مسلم کانفرنس اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کا جو سفر شروع کیا تھا ہم اُس کو منزل پر پہنچا کر دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد تنویر نے مزید کہا کہ جب تک کشمیری کی آزادی نوشتہ دیوار نہیں ہو جاتی اس وقت تک اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف کشمیریوں کو آزاد سے ہمکنار کروانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم کانفرنس گزشتہ ستر سالوں سے کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کر رہی ہے جب تک کشمیریوں کو آزادی کی شمع سے روشناس نہیں کروا دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کا جو سفر شروع کیا تھا ہم اُس کو منزل پر پہنچا کر دم لیں گے مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان پر آج بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی والہانہ قیادت میں اپنے اصلاف کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے سردار عتیق احمد خان سیاسی ورثے کے مالک لیڈر ہیں ان کی صلاحتیوں سے کارکنان فائدہ اٹھائیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس آج بھی اللہ کے فضل وکرم سے اپنی منزل کے حصول کیلئے کردارادا کر رہی ہے سابق وزیر اعطم آزاد کشمیر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا دورہ برطانیہ سے جہاں جماعت مضبوط ہو گی وہی پر تحریک آزاد کشمیر کو تقویت ملے گی تارکین وطن بھی صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کیلئے کردارادا کریں باتیں کر نے والے ماضی بن جائیں گے عملی کام ہی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنان اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام سردار عتیق احمد خان کی پشت پر کھڑے ہیں اور جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کر یں گے

متعلقہ عنوان :