اوورسیزہیومین رائٹس آرگنائزیشن پاک کشمیر برطانیہ کے چیف کوآرڈی نیٹر ساجد قریشی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ سے ملاقات

جمعہ 17 نومبر 2017 15:48

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) اوورسیزہیومین رائٹس آرگنائزیشن پاک کشمیر برطانیہ کے چیف کوآرڈی نیٹر ساجد علی قریشی کی بریڈ فورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ سے ملاقات۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ساجد علی قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن بے پناہ مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

خاص کر تارکین وطن کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں اپنی جائیدادوں اور ائیرپورٹ پر جو غیر منصفانہ اور غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے اس پر اوورسیز کشمیریوں کو تشویش ہے۔

اوورسیز کشمیری سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ کی مد میں آزاد کشمیر بھیج کر بھی مسائل کی زد میں ہیں ۔ایم پی ناز شاہ تارکین وطن کشمیریوں کے مسائل کے لئے آواز بلند کریں۔ناز شاہ نے ساجد علی قریشی کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور تارکین وطن کشمیریوں کے مسائل کے حل میں وہ ذاتی دلچسپی رکھتی ہیں اور انشاء الله تارکین وطن کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لئے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :