راولپنڈی سبز ی منڈی سے 10ہزار افراد کاجلسہ پی پی کے یوم تاسیس میں شرکت کریگا ،ْسردار امجد جلیل

پاکستان وآزادکشمیر کے عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب بلاول وزیراعظم ہونگے ،ْ رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 17 نومبر 2017 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پی پی آزادکشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری سردار امجد جلیل نے کہاہے کہ راولپنڈی سبز ی منڈی سے 10ہزار افراد کاجلسہ پی پی کے یوم تاسیس میں شرکت کریگا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنے والے 5دسمبر کو آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں مقیم کشمیری کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔

پی پی کایوم تاسیس کامیاب کرانے کیلئے ہرممکن اقداما ت اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پی پی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما رابطہ سیکرٹری سردار امجد جلیل نے نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کے مقیم کشمیریوں کو 5دسمبر کے موقع پر اسلام آباد تقریب کیلئے لوگوں کو متحرک کردیاہے ۔ راولپنڈی ڈویژن خصوصاً سبزی منڈی سے 10 ہزار افراد بلاول کے جلسے میں شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیر کے عوام بلاول بھٹو کو آئندہ کاوزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں بلاول وزیراعظم ہونگے ۔