آمدمصطفی ؐ،انجمن محبان مصطفی ؐمظفرآباد نے شہرکی صفائی اور چراغاں کیلئے تمام یونٹس بحال کردیئے

جمعہ 17 نومبر 2017 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء)’آمدمصطفی ؐ ‘‘انجمن محبان مصطفی ؐمظفرآباد نے شہرکی صفائی اور چراغاں کیلئے تمام یونٹس بحال کردیئے ،کہوڑی ، پٹہکہ ، چہلہ ، گوجرہ یونٹس نے گزشتہ روز سے صفائی ستھرائی اور چراغاں کاکام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی چیئرمین میاں محمد شفیق جھاگوی کی ہدایت پر آمد مصطفی ؐ کی محافل پروگرامات کو حتمی شکل دینے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے چراغاں کرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیاہے جس میں پٹہکہ ، کہوڑی ، چہلہ اور گوجرہ بازار وں میں صفائی ستھرائی ، اور چوکوں میں چراغاں کاسلسلہ شروع ہے ۔