پی پی نیلم کی موجودہ قیادت عوام سے بیزار کارکنان خوار،5 دسمبر کو اسلام آباد میں مرکزی قیادت کے سامنے احتجاج کافیصلہ

پیپلزپارٹی نیلم کے عہدیداران وکارکنان نے میاں وحید کیخلاف سرجوڑ لیے ، پارٹی کو پہنچنے والے نقصانات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کرنے کافیصلہ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پی پی نیلم کی موجودہ قیادت عوام سے بیزار کارکنان خوار،5 دسمبر کو اسلام آباد میں مرکزی قیادت کے سامنے احتجاج کافیصلہ ، میاں عبدالوحید کی قیادت میں اسلام آباد جانا گوارہ نہیں، کارکنوں کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،میاں عبدالوحید نے پہلے بھی پارٹی کو نقصان پہنچایا اب بھی باز گطنہیں آرہے ہیںپاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے عہدیداران وکارکنان نے میاں وحید کیخلاف سرجوڑ لیے ، پارٹی کو پہنچنے والے نقصانات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کرنے کافیصلہ ،کارکنوں کی تذلیل برداشت نہیں، 5 دسمبر کوبلاول بھٹو ، محترمہ فریال تالپور ، چودھری لطیف اکبر کو آگاہ کرینگے ،گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے مرکزی راہنمائوں سید خالد شاہ ، مصطفیٰ میر ، تاج سواتی ، ارسلان مغل ، چودھری محمد قاسم ، دائود چودھری نے مرکزی قیادت سے میاں وحید کے رویے کانوٹس لینے کامطالبہ کردیا، میاں وحید کی ناقص پالیسیوں سے ماضی میں پی پی نیلم کوبڑادھچکا لگا، رہی سہی کسر نکالنے کیلئے میاططططں وحید نے کارکنان کونشانہ بناناشروع کردیا، پیپلزپارٹی کیساتھ وابستگی عزت نفس کے بل بوتے پر ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور ، صدر جماعت چودھری لطیف اکبر نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نیلم کے کارکنان عدم تحفظ کاشکار ،میاں وحیدتحفظات دور کرنے کے بجائے طیش میں آگئے ،ٹیلی فون پر کارکنوں سے نازیبا گفتگو اور سنگین نتائج کی دھمکیاں،پارٹی قیادت کی غفلت کے باعث نیلم میں پیپلزپارٹی کاگراف روز بروز گرنے لگا،پارٹی کے سینئر اورمخلص جیالے پارٹی چھوڑنے کیلئے پرتولنے لگے ،میاں وحید کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی کئی سینرء راہنما پی پی چھوڑ چکے ہیں ۔

نیلم میں میاں وحید کی پارٹی کیساتھ حرکات کانوٹس مرکزی قیادت نے نہ لیاتو پارٹی کو بڑا نقصان ہوگا۔پی پی راہنمائوں سید خالد شاہ ، مصطفیٰ میر ، تاج سواتی ، ارسلان مغل ، چودھری محمد قاسم ، دائود چودھری نے میاں وحید کی جانب سے نیلم کے کارکنان کیساتھ رکھے جانیوالے رویے پر شدید احتجاج کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :