جمہوریت کی مضبوطی ،پائیدار مستقبل کیلئے سیاست میں الزام تراشی ،گالم گلوچ کا خاتمہ کیا جائے ‘ قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 17 نومبر 2017 15:43

جمہوریت کی مضبوطی ،پائیدار مستقبل کیلئے سیاست میں الزام تراشی ،گالم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) جمہوریت کی مضبوطی اور پائیدار مستقبل کیلئے سیاست میں الزام تراشی ،گالم گلوچ کا خاتمے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میںجمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسی سیاست ہماری نوجوان نسل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاست میں ان کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیاست میں گزشتہ چند سالوں سے الزام تراشی ،جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کھیل کھیلا جا رہا ہے کہ جو ہماری نئی نسل کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔لہذا یہ ایوان تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور پائیدار مستقبل کیلئے سیاست میں الزام تراشی اور گالم گلوچ کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل کے ذہنوں میں عوامی لیڈرز کے منفی تاثرات پیدا نہ ہو سکے اور پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل بھی قائم رہے۔