لاہور میں سو سے زائد شادی ہالز کی جانب سے خسارہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

بیشتر شادی ہالز سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود ادائیگی نہیں کرتے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز مانیٹر کرنے کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں

جمعہ 17 نومبر 2017 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) لاہور میں سو سے زائد شادی ہالز کی جانب سے خسارہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے ، بیشتر شادی ہالز سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود ادائیگی نہیں کرتے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شادی ہالز کی سیلز مانیٹر کرنے کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں 600 کے قریب شادی ہالز قائم ہیں ،ان میں سے تاحال 400شادی ہالز پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس نیٹ میں ہیں جن میں 300سے 3ہزار تک مہمانوں کی ضیافت کی گنجائش ہے ، ان ہالز میں 300اور زیادہ سے زیادہ 2ہزار روپے فی کس وصول کیے جاتے ہیں ،پی آر اے کو شادی ہالز سے سالانہ 30کروڑ ٹیکس جمع ہو رہا ہے تاہم رجسٹرڈ 100 سے زائد شادی ہالز ٹیکس بچانے کے لئے خسارہ ظاہر کررہے ہیں اور سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود ادائیگی نہیں کرتے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے شادی ہالز کی سیلز مانیٹر کرنے کے لئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں جو اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین کی سربراہی میں مانیٹرنگ کریں گی اور مانیٹرنگ سے سالانہ محصولات میں 48کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :