درگاہ حضرت شہباز قلندر پر دھماکے کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیو ں سمیت گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 14:50

درگاہ حضرت شہباز قلندر پر دھماکے کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیو ں سمیت ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):سیہون شریف میں درگاہ حضرت شہباز قلندر پر دھماکے کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیو ں سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے نے رواں برس سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم کو کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں اس اہم گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملزم کی شناخت نادر جمکرانی کے نام سے ہوئی ہے اور اسکا تعلق داعش سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام آج پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ مزار پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔