یونان میں سیلاب سے تباہی،

20افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ،سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:41

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) یونان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 20افرادہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ،منہ زور ریلا کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے 500کے قریب مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارکن سیلاب میں بہنے والوں کو تلاش کر نے میں مصروف ہیں ۔سیلاب کو کئی دہائیوں کی تباہ کن آفت قرار دیا جارہا ہے اور قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔