موگابے فوج کیساتھ سمجھوتہ کے بعد جنوبی افریقہ جلا وطن ہوجائیں گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 15:41

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) زمباوے کے معزول صدر رابرٹ موگابے کا فوج کے سمجھوتہ طے پاگیاجس کے تحت وہ ملک کے چھوڑکر جنوبی افریقہ منتقل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

زمباوے کے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ سمجھوتے کے مطابق معزول صدر جنوبی افریقہ میں جلا وطنی کی زندگی گزاریں گے ۔ جبکہ معزول نائب صدر ایمرسن صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔آخری اطلاع آنے تک سابق صدر موگابے خاندان سمیت جنوبی افریقہ کیلیے روانہ ہوگئے تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ صدرموگابے ملک سے روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :