ابوظہبی کا مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا اعلان

جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے،اماراتی حکام

جمعہ 17 نومبر 2017 15:41

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) ابو ظہبی پولیس نے سیارہ مریخ پر جدید ’پولیس سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئے ابو ظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی و بین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ابو ظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے ’سنہری دور‘میں بے حدکار آمد ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 2057 میں تیار کرلیا جائے گاجبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میںجرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر ، پولیس کے گشت کے لیے تھری ڈی گاڑیاں، زمین پربولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبورٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کیڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا، پہلامرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھریہ پروجیکٹ 2057 میں مکمل ہوجائے گا۔حکام کا خیال ہے کہ ان کے اس اقدا م سے ابو ظہبی کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :