انتخابات میں نازیبا الفاظ پر پابندی عائد کی جائے،بھارتی کانگریس کامطالبہ

بی جے پی کو گجرات میں اپنی ہار نظر آرہی ہے اسی وجہ سے نازیبا الفاظ کا استعمال کررہی ہے ،ترجمان کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 نومبر 2017 15:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہاہے کہ گجرات انتخابی مہم میں بی جے پی، اپوزیشن کے رہنماوں کیخلاف جس نازیبا الفاظ کا استعمال کررہی ہے، وہ اس کی مایوسی اور تنگ نظری کو ظاہرکرتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انتخابی مہم میں بی جے پی کی طرف سے ’’پپو‘‘لفظ کا استعمال کرنے پر ریاستی الیکشن افسر کے روک لگانے سے متعلق سوال پر کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کو گجرات میں اپنی ہار نظر آرہی ہے اور اس خلش کی وجہ سے وہ انتہائی نچلی سطح پر اتر کراپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کیخلاف انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ کا استعمال کررہی ہے جس پر قدغن لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ابتدامیں ہی پارٹی کارکنوں کو کہہ دیا تھاکہ وزیر اعظم ، بی جے پی اور اسکے رہنماوں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں ہونا چاہئے لیکن بی جے پی اس کے برعکس نامناسب اور توہین آمیز الفاظ کے استعمال میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :