زمین پر غیرقانونی قبضہ،بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
تازہ ترین : 1

زمین پر غیرقانونی قبضہ،بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے چانڈی کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ تھامس چانڈی نے ہائیکورٹ کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں ان کے خلاف منفی تبصرے کے ایک دن بعد ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق برسراقتدار اتحاد کے دوسری سب سے بڑی اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ذریعے داغدار وزیر کی مخالفت میں کابینہ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کے کچھ دیر بعد چانڈی نے استعفیٰ دیدیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے چانڈی کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:37:28

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :