بھارت میں وائس چانسلر نے علی گڑھ اوپن یونیورسٹی کا نام تبدیل کردیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:37

علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ’’علی گڑھ اوپن یونیورسٹی‘‘ کا نام قانونی امور اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ضابطوں کے پیش نظر تبدیل کئے جانے کی توثیق کردی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب اسے ’’اوپن اکیڈمک پروگرام ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، علی گڑھ‘‘کے نام سے جانا جائے گا۔ پروفیسر سید ضیاء الرحمان (شعبہ فارما کولوجی ، جواہر لعل نہرومیڈیکل کالج) اوپن اکیڈمک پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

متعلقہ عنوان :