قومی ٹی 20 میں شعیب ملک کا ہٹ وکٹ آٹ ہونا موضوع بحث بن گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کا ہٹ وکٹ آئوٹ ہونا موضوع بحث بن گیا۔پشاور کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مشکلات میں گھری اسلام آباد ٹیم شعیب ملک کی جانب سے بڑی اننگزکی توقع کررہی تھی لیکن کاشف بھٹی کی ایک گیند کو پیچھے ہٹ کر کھیلتے ہوئے وہ ہٹ وکٹ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کا اس انداز میں آئوٹ ہونا سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنا رہا۔