عالمی اسنوکر میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی قطر روانہ ہوگئی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

عالمی اسنوکر میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی قطر روانہ ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم جمعے کو قطرروانہ ہو گئیہے جس میں پاکستان عالمی چیمپئن شپ کے مینز اورماسٹرزایونٹس میں شرکت کرے گا۔آئی بی ایس ایف کے مقابلے قطر کے شہر دوحا میں شروع ہورہے ہیں، مینز ایونٹ کے لیے چاررکنی ٹیم میں قومی نمبر ایک کھلاڑی اسجد اقبال، سابق عالمی چیمپئن محمد آصف،مبشررضا اورعالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشین کے نئے پوائنٹس نظام کے تحت انٹرنیشنل اور قومی ایونٹس میں بہتر کارکردگی کی بدولت اسجد اقبال اور محمد آصف نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی جبکہ مبشررضا کو قومی ایسوسی ایشن نے اپنے استحقاق کے تحت قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، عالمی جونیئر چیمپئن محمد نسیم اختر آئی بی ایس ایف کی جانب سے وائلڈ کارڈ ملنے کی بدولت عالمی چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے حقدار بنے ہیں جب کہ عالمی چیمپئن شپ کے ماسٹرایونٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :