ایشز سیریز کی2میچز کیلئے منتخب آسٹریلوی اسکواڈ پر شدید تنقید

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)آسٹریلیا نے ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے حیرانی کے ساتھ ساتھ شدید تنقید کی جارہی ہے۔23نومبر کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے حیران کن طور پر7سال بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکواڈ میں اوپننگ بلے باز میتھیو رینزہا کی جگہ24سالہ کیمرون بینکروفٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ 34 سالہ شان مارش نے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر کے ٹیم میں جگہ بنائی جس کے بعد آل رانڈر گلین میکسویل کو ڈراپ کردیا گیا۔ایشز سیریز کے 5 میں سے ابتدائی 2 میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکروفٹ، جیکسن برڈ، عثمان خواجہ، پیٹ کمنس، پیٹر ہینڈکم، جوش ہیزلیوڈ، نیتھن لیون، شان مارش، ٹم پین، چڈ سیرز اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔ دوسری جانب ابتدائی دو میچز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ سابق آسٹریلوی بولر اسٹراٹ میکگل کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب بچکانہ ہے۔