بائولنگ پر پابندی ،محمد حفیظ کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے بجائے پاکستان میں رہ کر بولنگ ایکشن کو درست کرنے کیلئے کام کرئوں گا،حفیظ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان پر میچز کے دوران بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی گئی، آئی سی سی نے کہا ہے کہ جب تک بولر اپنا ایکشن درست نہیں کریں گے اور دوبارہ ٹیسٹ دے کر خود کو کلیئر نہیں کرائیں گے اس وقت تک انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ بی پی ایل میں کومیلا وکٹوریئنز کے ساتھ معاہدہ بھی کرچکے ہیں، حفیظ کا موقف ہے کہ وہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے بجائے پاکستان میں رہ کر اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :