انڈر19ایشیاء کپ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل پرسوں کھیلا جائیگا

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا افغانستان کی ٹیم نے 102رنز کا معمولی ہدف21اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا لیگ میچز میں افغانستان نے پاکستان کو شرمناک شکست دی تھی،لیگ میچ میںقومی ٹیم صرف57رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،افغانستان کی ٹیم نے 102رنز کا معمولی ہدف21اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ایونٹ کا فائنل پرسوں اتوارکو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لیگ میچز میں افغانستان نے پاکستان کو شرمناک شکست دی تھی،لیگ میچ میں افغانستان کیخلاف قومی ٹیم صرف57رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔جمعہ کوکوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 103رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیپال کی10بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ انیل شاہ 50رنز بنا کر کامیاب ترین بلے باز رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب نی6اور قیس احمد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر21اوورز میں حاصل کرلیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نی71رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اکرام علی نی18،درویش رسول نی12 رنز بنائے۔نیپال کی جانب سے سندیپ،کمال سنگھ اورپوان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

انڈر19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ لیگ میچز میں افغانستان نے پاکستان کو شرمناک شکست دی تھی،لیگ میچ میں افغانستان کیخلاف قومی ٹیم صرف57رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی اور افغانستان نے معمولی ہدف 9.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :