وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا پیپکو کو کارکردگی کے لحاظ سے متبادل سینئر افسران کی فہرست تیار کرنے کا حکم

اب صرف بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی جانچی جائے گی ،سفارش اور نااہل افسران نہیں چلیں گے، ناقص کارکردگی دکھانے والی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نکال دئیے جائیں گے، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری کا انتباہ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:33

وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا   پیپکو کو کارکردگی کے لحاظ سے متبادل سینئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے پیپکو کو کارکردگی کے لحاظ سے متبادل سینئر افسران کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ اب صرف صارفین کی سہولت کے تناظر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی جانچی جائے ،نااہل افسران اور سفارش نہیں چلیں گے، ناقص کارکردگی دکھانے والے تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نکال دئیے جائیں گے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو انتباہ کیاکہ اب نااہل افسران نہیں چلیں گے، ناقص کارکردگی دکھانے والے تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز نکال دئیے جائیں گے، دسمبر میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس میں نااہل افسران کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا، نااہل سی ای اوز کی جگہ قابل افسران کا تقرر ہو گا۔

(جاری ہے)

سردار اویس لغاری نے پیپکو کو کارکردگی کے لحاظ سے متبادل سینئر افسران کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ اب صرف صارفین کی سہولت کے تناظر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی جانچی جائے گی ۔وفاقی وزیر نے تمام بورڈز کو بھی خصوصی مراسلہ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلے میں ان بورڈز کو کہا کہ اپنی تقسیم کار کمپنیوں کی مانیٹرنگ پر زور دیا جائے اور کارکردگی کو جانچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈز متعلقہ نااہل اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی کرے،اب سفارش نہیں چلے گی۔

متعلقہ عنوان :