بھائی نے سمندری نظارے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بھائی کے گھر کے سامنے دنیا کی پتلی ترین عمارت تعمیر کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

بھائی نے سمندری نظارے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے بھائی کے گھر کے سامنے ..
بیروت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):بیروت میں سگے بھائی نے سمندری نظارے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے اپنے ہی بھائی کے گھر کے سامنے دنیا کی پتلی ترین عمارت تعمیر کروا دی،عمارت کا نام بھی رنجش عمارت رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق خون سفید ہو جائیں تو انسان بہت کچھ کر سکتا ہے ۔بھائی بھائی کے مابین ہونے والے تنازعات بہت سے نا پسندیدہ نتائج کا باعث بنتے ہیں لیکن بیروت میں بھائی بھائی کی لڑائی نے انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا کر دی ۔

(جاری ہے)

ایک بھائی نے جائیداد کے تنازعے پر دوسرے بھائی سے انوکھا بدلا لینے کی ٹھان لی ۔اس بھائی نے اپنے دوسرے بھائی کے گھر سے سمندر کا نظارہ روکنے کے لیے اس کے گھر کے سامنے دنیا کی باریک ترین عمارت کھڑی کر دی ۔اس عمارت کا نام بھی رنجش عمارت پڑ گیا ۔یہ عمارت بیروت کے علاقہ منارہ میں تعمیر کی گئی ہے۔دنیا کی یہ باریک ترین عمارت محض 120سکوائر پر محیط ہے ۔اسکی شکل ایک کشتی سے مشابہہ ہے ۔اسکی تعمیر کا مقصد صرف اور صرف بھائی کی جائیداد کی قیمت کم کرنا ہے۔