کراچی، عائشہ منزل پل پر آئل ٹینکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:27

کراچی، عائشہ منزل پل پر آئل ٹینکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) کراچی کی شارع پاکستان پر عائشہ منزل پل سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکرحادثے کا شکار ہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شارع پاکستان پر عائشہ منزل پل سے اترتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔حادثے کے باعث آئل ٹینکر کے ٹینک سے ڈیزل لیک ہوکر سڑک پر بہہ گیا، جس سے شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی جزوی متاثر ہوئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرآئل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، آئل ٹینکر کیماڑی سے تیل کی سپلائی لیکر شکار پور جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :