کراچی، بلدیہ ٹائون میں کومبنگ آپریشن اور دیگرکارروائیاں11ملزمان گرفتار

خواجہ اجمیرنگری میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

جمعہ 17 نومبر 2017 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور دیگرکارروائیوں میں 11ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی ہے ،ْخواجہ اجمیرنگری میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 82 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی بلدیہ کے مطابق آپریشن میں 5پولیس موبائلوں سمیت 42 اہلکاروں نے حصہ لیا۔دوسری جانب پولیس نے حب ریور روڈ پر رئیس گوٹھ سے 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ادھر کراچی کے علاقے قائد آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن پر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔فشری کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکے ان کے قبضے سے گٹگا برآمد کرلیا۔ دوسری جانب خواجہ اجمیرنگری میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ،اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی جو اس کی ٹانگ میں لگی،زخمی اہلکار کو فوری اسپتال پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :