کراچی،پولیس کا عوامی کالونی چھاپہ 150من گٹکابرآمد

گٹکے کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس

جمعہ 17 نومبر 2017 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پولیس نے کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں کاروائی کرکے 150 من گٹکا برآمدکرلیا، جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں 150من گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران فیکٹری سے جانوروں کے خون سے بھرے درجنوں ڈرم بھی برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ گٹکے کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔پولیس کے مطابق گٹکا ایک فیکٹری کی آڑ میں تیار کیا جا رہا تھا ۔ گٹکے کی تیاری میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گٹکا تیاری کے بعد پورے سندھ میں فروخت کے لیئے بھیجا جاتا تھا۔واضح رہے کہ گٹکے میں جانوروں کے خون کے علاوہ نشہ آور اشیا بھی ملائی جاتی ہیں جو اندرونی جسمانی نظام کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے کینسر کا سبب بھی بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :