وزیراطلاعات سندھ کا فوری طور پر نیا وزیر خزانہ لانے کا مطا لبہ

ملک بغیر وزیر خزانہ کے چل رہا ہے، وزیر خزانہ کا یہ حال ہے کہ وہ چھپتے پھر رہے ہیں مسلم لیگ( ن) اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہے، ناصر شاہ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:27

وزیراطلاعات سندھ کا فوری طور پر نیا وزیر خزانہ لانے کا مطا لبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے فوری طور پر نیا وزیر خزانہ لانے کا مطا لبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بغیر وزیر خزانہ کے چل رہا ہے،بہت ہی معیوب بات ہے کہ وزیر خزانہ چھپتے پھر رہے ہیں مسلم لیگ( ن) اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہے ، کراچی آپریشن سے جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کراچی آپریشن کی وجہ سے کرائم کنٹرول ہوا ہے اسڑیٹ کرائمز میں واضح کمی آئی ہے تاہم مکمل روک تھام کے لئے مزید کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل میں ٹریکرز اور نمبر پلیٹس لازمی قرار دی گئی ہیں تاکہ جرائم کی شرح میں مزید کمی لائی جاسکے ۔وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرپشن میں سب کے نام آئے ہیں لیکن سیاست دانوں پر انگلیاں اٹھانا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بیماری پراسراربیماری ہے انکے ٹیسٹ ہوئے ہیں علاج بھی ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :