مدینہ منورہ، میونسپلٹی کے ادارے میں کام کرنے والے 50 فیصد کارکن غیر ملکی ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 17 نومبر 2017 14:28

مدینہ منورہ، میونسپلٹی کے ادارے میں کام کرنے والے 50  فیصد کارکن غیر ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ کے شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپلٹی میں کام کرنے والے 50 فیصد کارکن غیر ملکی ہیں۔ لہذا تحقیقات کر کے معاملہ سلجھایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ 33غیر ملکی کارکنوں کو مدینہ میونسپلٹی سے تبوک لایا گیا ہے۔

یہ اقدام سعودی ویژن 2030سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ جن اسامیوں پر غیر ملکیوں کی تقرریاں ہوئی ہیں ان پر بے روزگار سعودی شہریوں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے مزید یہ بھی کہا کہ 20 سعودی کارکنوں کو 8 برس کام کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے ۔ میونسپلٹی کے امور انجام دینے والی کمپنی کے 50 ملازموں میں سے 33غیر ملکی ہیں۔ اس حوالے سے مدینہ منورہ کے شہری میونسپلٹی سے ناراض نظر آرہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میونسپلٹی کا کام شہر کے محلوں اور سڑکوں سے تعلق رکھتا ہے۔ مقامی شہری اپنے شہر سے غیر ملکیوں کے مقابلے میں زیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔ میونسپلٹی کے حکام نے تبوک سے غیر ملکی کارکنوں کو مدینہ منورہ لا کر ایک غلط حرکت کی ہے اور سعودی شہریوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :