دھونی نے مداحوں سے بچنے کیلئے چہرہ تولیہ سے چھپا لیا:اہلیہ کا انکشاف

جمعہ 17 نومبر 2017 14:23

دھونی نے مداحوں سے بچنے کیلئے چہرہ تولیہ سے چھپا لیا:اہلیہ کا انکشاف
ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2017ئ) عام طور پر شوبز اور کھیل سے وابستہ معروف شخصیات کے مداح انہیں ہر وقت گھیرے رکھتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ کو یہ پسند اورکچھ سیلیبریٹیز کو ناپسندہوتا ہے۔بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندر اسنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ایک دفعہ مہندر اسنگھ دھونی اپنے مداحوں سے بچنے کیلئے اپنے منہ کو تولیے سے چھپا لیا تھا۔

(جاری ہے)

ساکشی دھونی کا کہنا تھا کہ ایک بار ہم دونوں جہاز میں سفر کررہے تھے اور اس دوران دھونی کو اس بات کا خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں مداح انہیں گھیر نہ لیں اور ان کیساتھ ساتھ مجھے بھی پریشانی ہو اور انہوں نے اپنے منہ کو تولیے سے ڈھانپ لیا۔یاد رہے کہ مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنی ناقص فارم کے باعث سابق کرکٹرز کی شدید تنقید میں زد میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیئے۔