چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس3 سی5 دسمبر تک چین میں منعقد ہو گی،کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 15:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس تین سے پانچ دسمبر تک چین کے مشرقی صوبہ جے جانگ کے وو جن قصبے میں منعقد ہو گی،کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کانفرنس کا موضوع "ڈیجیٹل معیشت کی ترقی، کھلے پن و اشتراک کا فروغ:انٹرنیٹ کے حوالے سے ہم نصیب سماج کی مشترکہ تعمیر " ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران افتتاحی تقریب ، ایکسپو ، عالمی انٹرنیٹ کے شعبے میں حاصل کردہ جدید ترین کامیابیوں کی لانچنگ تقریبات سمیت ڈیجیٹل معیشت، جدید ترین ٹیکنالوجی،انٹرنیٹ اور سماج ، انٹرنیٹ کے انتظام اور تبادلے و تعاون سمیت پانچ شعبہ جات میں بیس مختلف فورمز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مذکورہ کانفرنس میں 2017عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کی رپورٹ اور 2017چینی انٹرنیٹ کی ترقی کی رپورٹ سمیت دونوں بلیو پیپرزجاری کیے جائیں گے ،جن سے جامع طور پر عالمی اور چینی انٹرنیٹ کی ترقی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے رجحانات کی عکاسی ہو سکے گی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چوتھی عالمی انٹرنیٹ کانفرنس میں مختلف ممالک سے پندرہ سو مہمان شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :