چین ، نئی توانائی گاڑیوں کیلئے سبز لائسنس پلیٹیں متعارف کرانے کا فیصلہ

پلیٹیں 20نومبر سے بیجنگ سمیت چین کے بارہ شہروں میں پیش کی جائینگی چین میں 10لاکھ انرجی گاڑیاں موجود ہیں ، 825000صرف بجلی سے چلتی ہیں

جمعہ 17 نومبر 2017 15:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) چین میں20نومبر سے بارہ شہروں میں نئی توانائی گاڑیوں کیلئے سبز لائسنس پلیٹیں متعارف کرائی جائیں گی ،یہ پلیٹس 2018ء کی پہلی ششماہی میں ملک بھر میں دستیاب ہوں گی جس سے آٹو موبائل صنعت کو فائدہ حاصل ہو گا ،سبز لائسنس پلیٹیں بیجنگ جیسے شہروں میں خاصی کشش رکھتی ہیں جہاں پر مقامی حکومتیں گاڑیوں کے رش اور سموگ کے خاتمے کیلئے لائسنس پلٹیں استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان گذشتہ روز پبلک سلامتی کی وزارت نے کیا ہے ۔نئی انرجی گاڑیاں چین میں بہت مقبول ہورہی ہیں کیونکہ اس میں خریداروں کو رعایت دی جارہی ہے، چارجنگ سٹیشنوں کا نیٹ ورک وسیع کیا جارہا ہے ، چین میں 10لاکھ سے زیادہ نئی انرجی گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے 825000صرف بجلی سے چلتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :