مانگا منڈی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) مانگا منڈی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی جو مانگا منڈی پیر کالونی کا رہائشی ہے اور نامعلوم افراد نے اس کے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :