سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کیلئے 6ٹیمیں تشکیل ،کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ‘ ڈائریکٹر ایف آئی اے

جمعہ 17 نومبر 2017 15:09

سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت میںفائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ،ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کو تربت کے علاقے بلیدہ سے 15افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں سے 11کی شناخت ہوگئی تھی جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہا ئوالدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے تھا۔تاہم چار لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی ۔ اب جاں بحق مزید 2 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے۔ دونوں میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ، 6ٹیمیں اشتہاری ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کریں گی ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :