زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 کروڑ71 لاکھ ڈالرز کی کمی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 نومبر 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہ گئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 67 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جب کہ 6 ارب ایک کروڑ 74 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 18 کروڑ 30 لاکھ ڈاکر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 13 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :