سردار عتیق احمد خان کا برطانیہ آمد پر شاندار استقبال

کارکنان نے ہار ڈالے پھول نچاور کئے گے نعرے بازی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:04

لندن +میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا برطانیہ آمد پر شاندار استقبال، کارکنان نے ہار ڈالے پھول نچاور کئے گے نعرے بازی کارکنا ن کا جمع غفیرصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا شاندار استقبال کیا گیا استقبالیہ میں عہدیدران ، ،کارکنان نے استقبال کیا استقبالیہ میں شامل کارکنان،راجہ ساجدمحمود ،شفیق رٹوی، اشفاق احمد سمیت دیگر کارکنان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کے دورہ سے جہاں جماعت کی مضبوطی ہوگی وہی پر تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے جس جرت اور بہادری سے نہ صرف ریاست جموں وکشمیر کے تشخص بلکہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام جاری رکھا کسی کے حصے میں نہیں آیا ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان کی پشت پر جان ومال قربان کر نے کو تیار ہیں سردار عتیق احمد خان صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ریاستی سیاست کی مالک شخصیت ہیں ان کا برطانیہ میں شاندار استقبال اس بات کی غمازی ہے کہ تارکین وطن کی اکثریت بھی سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کھڑی ہے مسلم کانفرنس برطانیہ کے رہنماراجہ ساجدمحمودنے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی ریاست جموں وکشمیر کے لاکھوں کارکنان صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی پشت پر کھڑے ہیںاور جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

۔

متعلقہ عنوان :