ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد اور اُس کے گردنواح کے علاقوں میں بارش

پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ ،شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند، چہلہ بانڈی میں 10گھنٹے بعد بجلی بحال ،عوام کا شدید احتجاج،، بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کا مظفرآباد سے زمینی رابطہ کٹ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد اور اُس کے گردنواح کے علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ ،شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند، چہلہ بانڈی میں 10گھنٹے بعد بجلی بحال ،عوام کا شدید احتجاج،جبکہ بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں کا مظفرآباد سے زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے مختلف اضلاع مظفرآباد اور اُس کے گردنواح میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث بجلی کا نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا، پانی کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی، جبکہ پیر چناسی ، نیلم ، کیل ، لیپہ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے ٹیلیفون اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی بند ، برقیات کا عملہ غائب،جبکہ مظفرآبادکے دیگر علاقے چہلہ بانڈی میں بجلی کا طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جسکا دورانیہ12سی14گھنٹے تک بڑھ گیا،چہلہ بانڈی کی بجلی 10گھنٹے بعد بحال کردی گئی ، دوسری جانب بارشوں کی وجہ سے مانسہرہ تا مظفرآباد لوہار گلی ، راولپنڈی تا مظفرآباد ، راڑہ ،دلای ، کوہالہ جبکہ باغ سدھن گلی کے مقام سے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بند،عوام اپنی مدد آپ کے تحت راستہ صاف کرنے پر مجبور، حکومتی نمائندے غائب جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔