آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے سینکڑوں سرکاری سکول ٹھیکے پر طلبا وطالبات کا مستقبل تباہ

جمعہ 17 نومبر 2017 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے سینکڑوں سرکاری سکول ٹھیکے پر طلبا وطالبات کا مستقبل تباہ ، ماہوار ہزاروں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ گاڑیں اور پرائیویٹ نوکریاں کررہی ہیں ،ْ جبکہ اپنی جگہ مقامی ایسے افراد جن کے پاس نہ تو تجربہ ہے اور نہ ہی تعلیم ، 4سے 5ہزار روپے تنخواہ پر لگا رکھے ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں ،وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم ، ڈی او اپنے دفاتروں تک محدود، جبکہ ذیادہ تر قی فی میل اساتذہ، تعیناتی کے بعد سکولوں میں جانا بھی گوارہ نہیں کرتی ، وزیر اعظم آزادکشمیر سرکاری سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم ختم کریں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں ذیادہ تر سرکاری سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم کا نظام چل رہا ہے جہاں ایک سرکاری ٹیچر 60سی70ہزار جبکہ سینئر 80سی90او رہیڈ ماسٹر 1لاکھ سے زائد کی تنخواہیں لیتے ہیں وہاں سیاسی اور حکومتی اشرباد سے اساتذہ اکثر سیاسی انتقامی کا شکار رہتے ہیں جہاں دور دراز کے علاقوں میں تعینات کردیتے ہیں جہاں ایسے اساتذہ جن میں فی میل کی تعداد سب سے زیادہ ہے وہ بجائے دوسری جگہ تعیناتی کے اپنی جگہ کم تنخواہ پر مقامی اساتذہ کو لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کا تعلیمی مستقبل تباہ ہوکر رہ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سالانہ رزلٹ بھی صفر رہتا ہے ، وزیر تعلیم فوری نوٹس لے کر سرکاری سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم ختم کروائے۔

۔