مظفرآباد:اساتذہ کے فنڈز پر چلنے والا ادارہ ٹیچر فائونڈیشن کرپشن کا گھڑ بن گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) اساتذہ کے فنڈز پر چلنے والا ادارہ ٹیچر فائونڈیشن کرپشن کا گھڑ بن گیا ،ْ مظفرآباد مں آفس میں ملازمن کی ایک بڑی فوج تعینات ہے ، جو سرکاری خزانے پر بوجھ بن گیا ہے ، 4اہلکارں کا اسٹاف کافی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ٹیچر فائونڈیشن گریڈ 17کے تین آفیسران ڈیوٹی دے رہے ہیں جو ماہوار لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ سالانہ 5کروڑ سے زائدکی بچت دنے والا ٹیچر فائونڈیشن کو کرپشن اور لو۵ٹ مار کے ذریعہ لوٹاجارہا ہے ،وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ٹیچر فائونڈیشن جو کہ آزادکشمیر کے ہزاروں ٹیچرز کے فنڈز سے کٹوتی ہونے والی رقم سے ٹیچر فائونڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ، جس سے سالانہ 5کروڑ سے زائد کی بچت کو مظفرآباد آفس کا اسٹاف دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جہاں صرف 4اہلکاروں جن میں سے ایک گریڈ 17اور 14کے علاوہ 3گریڈ کا اسٹاف کافی ہے وہاں ٹیچر فائونڈیشن کی پھرتیاں ، سیکرٹری ،ڈائریکٹر ٹیچر فائونڈیشن 3گریڈ17گریڈ جبکہ دیگر 4سے زائد گریڈ ، دو گریڈ ، 16گریڈ جبکہ چپڑاسی پانے کیلئے ایک جگہ ،چائے کیلئے الگ اور آفیسران کے گھروں میں سودہ لانے کیلئے علیحدہ ،جو سب تنخواہیں ٹیچر فائونڈیشن سے لیتے ہیں مگر اِن پر کبھی کسی نے توجہ نہیں دی اور نہ ہی وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے نوٹس لیا کیونکہ اساتذہ کے فنڈ ز سے کٹوتی کی شکل میں آنے والی رقم کروڑوں روپے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، یہ سلسلہ کون روکے گا جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :