مظفرآباد: حکمران جماعت مسلم لیگ کے بااثر شخصیتوں نے میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت سے کروڑں روپے کی راضی اپنے نام کروالی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر علاقوں نلوچھی ، شوکت لائن ، بیلہ نور شاہ ،پرانا لاری اڈہ ، طارق آباد، سماں بانڈی، چہلہ بانڈی، لوئر پلیٹ سمیت دیگر مقامات پر حکمران جماعت مسلم لیگ کے بااثر شخصیتوں نے میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت سے کروڑں روپے کی راضی اپنے نام کروالی ،کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اعلیٰ شخصیتوں نے سرکاری راضی کو میونسپل کارپوریشن کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا کو کھلی چھٹی دے کر این او سی جاری کرلی جس پر نہ تو حکومت نے کوئی ایکشن لیا اور نہ ہی کسی ادارے نے،مافیا نے ایک پلان کے تحت این او سی بھی حاصل کررکھی ہے جبکہ لوئر پلیٹ کے مقام پر کروڑوں روپے کی زمین اپنے نام کروا کر اب دریائے نیلم کے کنارے پر مکمل صفایا کرنے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جبکہ پرانا لاری اڈہ بھی سرکاری زمین ہتھیالی جبکہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے کرپشن کو ختم کرنے اور گڈ گورننس کے تمام دعوے کھوہ کھاتے ،کسی پر عمل نہ ہوسکا جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے ہی کارکنوں اور اتحادں کے خلاف ایکشن لیں گے یا پھر اندرون ِ خانہ اُن کی مدد کی جائیگی جوکہ سوالیہ نشان ہے ۔

۔