گلیوں میں گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کسی صورت برداشت نہیں :راو شہاب الدین

جمعہ 17 نومبر 2017 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں میں گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کسی صورت برداشت نہیں کئے جائے گے ۔ راوشہاب نے گذشتہ روز مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا اور وہاں موجود ناقص صفائی کے ا نتظامات پر متعلقہ ادارے کی سختی سے سر زنش کی اور کہا کہ حلقہ کے گردونواح کے متاثرہ علاقے کلئیر کرکے رپورٹ کرئے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اوراس منصوبے سے جرائم کی روک تھا م میں بے پناہ مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں پنجاب سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک میگاپراجیکٹ ترتیب دیا ہے ،جس کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ شہروں میں سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اوراسی مقصد کے تحت تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کے ذریعے بہتری لائی جارہی ہے ۔ان تمام منصوبوں کا فائدہ شہریوں کو پہنچے گا اوران کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ عالمی بینک کی جانب سے شہری ترقی اورچھوٹے بڑے شہروں میں سہولتوں میں بہتری لانے کیلئے تعاون خوش آئندہی