جوانی میں فحش فلمیں دیکھنے کا شوقین تھا ،سابق بھارتی وزیر دفاع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 14:09

جوانی میں فحش فلمیں دیکھنے کا شوقین تھا ،سابق بھارتی وزیر دفاع
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):سابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جوانی میں فحش فلمیں دیکھنے کے بہت شوقین تھے اور انہیں دیکھنے کے لیے سینماجاتے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جوانی میں فحش فلمیں دیکھنے کے بہت شوقین تھے اور انہیں دیکھنے کے لیے سینماجاتے تھے۔وہ سکول کے بچوں کے سوالا ت کے جوابات دے رہے تھے ۔انکا کہنا تھا کہ وہ سگے بھائی کے ساتھ فحش فلمیں دیکھنے سینما جاتے تھے ۔ایک مرتبہ وہ وہاں پر فلم دکھ رہے تھے کہ انکے ہمسائے نے انکی والدہ کو بتا دیا۔