بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جملہ سہولتیں فراہم اور طبی عملے کی کمی پورا کرکے اکثر شفاخانوں کو فعال کر دیا گیا،

ماضی کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگتا ہے تاہم اصلاحاتی عمل میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے اور لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں سے ریلیف کی فراہمی شروع ہو چکی ہے صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 14:46

بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جملہ سہولتیں فراہم ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جملہ سہولتیں فراہم اورطبی عملے کی کمی پوراکرکے اکثر شفاخانوں کوفعال کردیاگیاہے۔ ماضی کی خرابیوں کودورکرنے میں وقت لگتا ہے تاہم اصلاحاتی عمل میں بڑی حدتک کامیابی حاصل کرلی ہے اورلوگوں کوسرکاری ہسپتالوں سے ریلیف کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیررحمت صالح بلوچ نے کہا کہ محکمہ صحت کوایک مخصوص مافیاء کی اجارہ داری سے نجات دلاکر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں، سوفیصد بہتری کادعویٰ نہیں کرتے تاہم ماضی کی حکومتوں اورہماری کارکردگی کاموازانہ بخوبی کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے چند بڑے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات میڈیکل آفیسر ز کی ایک بڑی تعداد کو دیہی علاقوں میں تعینات کردیاگیاہے۔

ڈاکٹر ز کی حاضری اورکارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ صحت کے متعلقہ ڈویژنل وضلعی افسران کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامی افسران کوبھی ہسپتالوں کی حالت زار کاوقتاً وقتاً جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے تمام دورافتادہ علاقوں میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :