لندن میں سیاسی پناہ لینے کے لیے اسحاق ڈار کا مستعفی ہونا پڑے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 13:39

لندن میں سیاسی پناہ لینے کے لیے اسحاق ڈار کا مستعفی ہونا پڑے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہاکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پریس کانفرنس کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مستقل لندن میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور برطانیہ میں مستقل رہنے کے لیے انہوں نے امیگریشن لاء فرم والوں سے ملاقات بھی کی ہے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ لندن میں سیاسی پناہ لینے یا امیگریشن حاصل کرنے کے لیے اسحاق ڈار کو مستعفی ہونا پڑے گا کیونکہ لندن کے قوانین ہیں کہ کسی ملک کا وزیر امیگریشن حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :