اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں طالبات کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

جمعہ 17 نومبر 2017 13:36

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں طالبات کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء) :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی اور کالجز میں طالبات کو جعلی ڈگریاں فراہم کی جا رہی ہیں۔طالبات کو چاہیے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے قبل اس کے بارے میں اچھی طرح سے تحقیق کرلیں تاکہ ان کی محنت اور وقت کا ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ ہمیں جعلی ڈگریوں کی روک تھام کے لئے مکمل طور قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی طالبات کامستقبل برباد نہ ہو۔طالبات کو اگاہ بھی کیا گیا کہ کسی بھی ایسی یونیورسٹی میں داخلہ نہ لیں جن کا نام HECکی سرکاری ویب سائٹ میں موجود نہیں ہے ۔اخبار میں کچھ ایسے کالجز اور یونیورسٹی کے نام بھی بتائے گئے ہیں جو طلباء کو HECسے رجسٹرڈ ہونے کا جھانسہ دے کر ان سے ہزاروں روپے ہتھیا لیتے ہیں اور کورس ختم ہونے پر ان کو جعلی ڈگری تھما دیتے ہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :